پہلی بین الصوبائی آرچری چمپئن شپ 25 دسمبر سے شروع ہو گی

پیر 17 دسمبر 2018 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون پہلی بین الصوبائی آرچری چمپئن شپ 25 دسمبر سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 6 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 27 دسمبر کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گی-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں