قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپین شپ کل سے کراچی میں شروع ہو گی

پیر 17 دسمبر 2018 14:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان نیٹ بال فیٹریشن کے زیراہتمام قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپین شپ کل منگل سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہو گی اور چیمپین شپ کا افتتاحی میچ پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کے درمیان سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیٹریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان پولیس اور پاکستان ریلوے کی ٹیمیں شامل ہیں، چیمپیئن شپ کا فائنل میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں