بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چمپئن شپ ،ْ

بوائز انڈر- 18 سنگلز اور لیڈیز سنگلز کے کوارٹر مقابلے کل کھیلے جائیں گے چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

بدھ 19 دسمبر 2018 12:46

بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چمپئن شپ ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چمپئن شپ میں بوائز انڈر- 18 سنگلز اور لیڈیز سنگلز کے مین رائونڈ مقابلے کل جمعرات کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چمپئن شپ میں چمپئن شپ میں پاکستان سمیت غیرملکی کھلاڑی کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جن میں روس، اٹلی، جرمنی، فرانس، سعودی عرب،امریکہ، جاپان، سرابیا، تائیوان، آئر لینڈ، تھائی لینڈ، کینیڈا، پولینڈ، سنگا پور، ازبکستان، آسٹریلیا، کوریا، تاجکستان اور قطر کے ٹینس سٹار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل فیچر مردوں کا ایونٹ بھی ہوگا، اس کے علاوہ لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر -18، سنگلز، بوائز انڈر-14 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر- 10 کے مقابلے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں بوائز انڈر- 18 سنگلز اور لیڈیز سنگلز کے کوارٹر فائنل مقابلے (آج )جمعرات کو کھیلے جائیں گے جبکہ مینز کو، سیمی فائنل 21دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 22 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں