قومی ٹیم فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

بدھ 16 جنوری 2019 12:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) قومی ٹیم فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ یکم سے 5 فروری تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس میں 20 پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑی اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

صدر نے کہا کہ ایونٹ میں 27 سے زائد ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ پچھلی مرتبہ ایونٹ میں 27 سے 28 ممالک نے شرکت کی تھی جس میں پاکستان نے 12ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ ایونٹ کیلئے فیڈریشن نے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے امید ہے کہ وہ اس مرتبہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے اچھے رزلٹ حاصل کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں