کھیلوں کے حوالے سے رپورٹ مرتب کر کے وزیراعظم کے حوالے کر دی ہے ، احسان مانی

ْ کھیلوں کے فروغ کے لئے جدید طریقہ کار اور ایسے سٹرکچر کو اپنانے کی سفارش کی گئی ہیں شفافیت اور احتساب کی ضرورت پربھی زور دیا گیا ہے،چیرمین پی سی بی اور ٹاسک فورس کی اسلام آباد میں گرلز کرکٹ کے فائنل میچ کے دوران صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:52

کھیلوں کے حوالے سے رپورٹ مرتب کر کے وزیراعظم کے حوالے کر دی  ہے ، احسان مانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے کھیلوں کے حوالے سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے چیئر مین کی حیثیت سے رپورٹ مرتب کر کے وزیراعظم کے حوالے کر دی ہے جس میں کھیلوں کے فروغ کے لئے جدید طریقہ کار اور ایسے سٹرکچر کو اپنانے کی سفارش کی گئی ہیں جس میں شفافیت اور احتساب کی ضرورت پربھی زور دیا گیا ہے وہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں گرلز کرکٹ کے فائنل میچ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی یا کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے ٹیم کا مورال ڈاؤن ہو تاہم انہوں نے کہا کہ کارکردگی مایوس کن ہے اور ٹیم کو واپسی پر سب مل بیٹھ کر کراس کارکردگی کا تجزیہ کر کے حکمت عملی بنائی جائے گی ٹاسک فورس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی فیڈریشنز صرف حکموتی پیسے یاگرانٹ سے نہیں چلائی جا سکتیں اس کے لئے ہمیںدیگر طریقہ کار بھی اپنانے ہوں گے ٹاسک فورس کی سفارشات کے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ اس میں یوتھ کو سپورٹس کی طرف راغب کرنے اور مواقع دینے کے لئے پالیسی پر زور دیا گیا ہے انہوں نے گرلز کرکٹ کے میچز کے حوالے سے کہا کہ اس طرح کے مقابلے بہت ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو اس مرتبہ بھی شاندار طریقے سے انعقاد کرائیں گے اور اس سال 8 میچز پاکستان میںمنعقد ہوں گے جبکہ آئندہ پی ایس ایل میں 16 میچز کرائیں گے جب پی ایس ایل میں انٹر نیشنل کھلاڑی آنا شروع ہوں گے تو بین الاقوامی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے والے ہر ملک سے رابطے میں ہیں اورپاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں