وفاقی سیکرٹری اکبر حسین درانی کا پاکستان سپورٹس کمپلیکس کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 23 جنوری 2019 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کیلئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وفاقی سیکرٹری اکبر حسین درانی نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مختلف مقامات کا دورہ کیا جہاں انہیں پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے ان سینٹرز پر بریفنگ دی ، وفاقی سیکرٹری نے جناح اسٹیڈیم ، سوئمنگ پول ، لیاقت جمنازیم سمیت دیگر سینٹرز میں موجودہ سہولیات کا جائزہ بھی لیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں