ْ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل ڈرافٹ میںان فٹ اسٹیون اسمتھ کی جگہ آندرے رسل کو منتخب کرلیا

ملتان سلطانز بنگلا دیش پریمیر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے اسٹیون اسمتھ کی خدمات سے محروم ، خلا ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سے پر کیا گیا

جمعرات 24 جنوری 2019 17:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) ملتان سلطانز نے پی ایس ایل ڈرافٹ میںان فٹ اسٹیون اسمتھ کی جگہ آندرے رسل کو منتخب کرلیا۔بنگلا دیش پریمیر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیون اسمتھ کی خدمات سے محروم ہونے کے بعد ان کا خلا ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سے پر کیا گیا ، ملتان سلطانز نے جوئے ڈینلی کی جگہ جیمز ونس کو لیا ، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو تاخیر سے 27 فروری کو جوائن کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی نے افغان کرکٹر وقار سلمان خیل کی جگہ ویسٹ انڈین بیٹسمین آندرے فلیچر کو لیا ، لاہور قلندرز نے ہارڈس ولجوئین اور ڈیوڈ ویز کو لیا ہے جو اے بی ڈی ویلیئرز، کارلوس بریتھ ویٹ اور کورے اینڈرسن کی رخصتی کے بعد دستیاب ہوں گے۔ملتان سلطانز نے 21ویں کھلاڑی کے طور پر آل راؤنڈر حماد اعظم کو منتخب کیا ہے، لاہور قلندرز نے مڈل آرڈر بیٹسمین سعد علی کا انتخاب کیا، محمد عرفان جونیئر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ عمر خان کراچی کنگز کے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی اپنے اسکواڈز کے لئے اکیسویں پلیئر کا اعلان بعد میں کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں