پی اے ایف مجاہد انور خان سکواش اکیڈمی راولپنڈی کیلئے ٹرائلز 26 فروری سے شروع ہوں گے

ہفتہ 23 فروری 2019 11:40

پی اے ایف مجاہد انور خان سکواش اکیڈمی راولپنڈی کیلئے ٹرائلز 26 فروری سے شروع ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پی اے ایف مجاہد انور خان سکواش اکیڈمی راولپنڈی کیلئے دو روزہ ٹرائلز 26 فروری سے بینظیر بھٹو سکواش کمپلیکس لیاقت باغ میں شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

سکواش فیڈریشن کے اعزازی سیکرٹری برائے راولپنڈی چوہدری نعیم انور نے میڈیا کو بتایا کہ پی اے ایف مجاہد انور خان سکواش اکیڈمی کیلئے انڈر9، انڈر11، انڈر13، انڈر 15 اور انڈر17کیٹگریز کیلئے 4، 4کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرائلز ڈائریکٹر اکیڈمیز ایئر کموڈور (ر) آفتاب قریشی کی زیرنگرانی 26 اور 27 فروری کو دن 2 بجے بینظیر بھٹو سکواش کمپلیکس لیاقت باغ، راولپنڈی میں منعقد ہوں گے، کھلاڑیوں کے ٹرائلز کوچز سجاد خان اور خالد خان لیں گے، منتخب شدہ 20 کھلاڑیوں کو اکیڈمی میں ٹریننگ دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں