پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایک روزہ کوچنگ کورس پرسوں ہوگا

پیر 18 مارچ 2019 16:32

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایک روزہ کوچنگ کورس پرسوں ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور خیبر پختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایک روزہ کوچنگ کورس پرسوں بدھ کو پشاور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ کوچنگ کورس میں ملک بھر سے خواتین اور مرد کوچز حصہ لیں گے اور کورس میں تھرو بال کے کھیل کی ٹیکنیکل رولز کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا، کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں