اسلام آباد مرد اور خواتین تھرو بال ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

پیر 18 مارچ 2019 16:32

اسلام آباد مرد اور خواتین تھرو بال ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن نے اسلام آباد مرد اور خواتین تھرو بال ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن صدر رانا تنویر احمد ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ معین الدین کو کوچ مقرر کیا گیا ہے، عثمان یامین کو مردوں کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے دیگر میں عبدالرازق، محمد نواز، عثمان اسلم، مظفر، وقاص، امتیاز، احمد، حمزہ، اسامہ شامل ہیں جبکہ فریحہ عباسی خواتین ٹیم کی کپتان ہونگی، دیگر کھلاڑیوں میں صدا سلطانہ، ثمینہ، نیلہ، سیدہ تسنیم، مدیحہ، عبیر عامر، آمنہ، رمشا، رومشا، ایمان عامر اور زرمینا شامل ہیں۔

قومی تھروبال چمپئن شپ منگل سے پشاور میں شروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں