ویں ایشین انفرادی سکواش چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز شروع ، 23مارچ تک جاری رہیں گے

ٹرائلز کے بعد ایونٹ کیلئے باصلاحیت 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا ، چمپئن شپ یکم سے 5 مئی تک ملائیشیا میں منعقد ہوگی

منگل 19 مارچ 2019 15:56

ویں ایشین انفرادی سکواش چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز شروع ، 23مارچ تک جاری رہیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام 20 ویں ایشین انفرادی سکواش چمپئن شپ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئے ہیں جو 23 مارچ تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکوارڈرن لیڈر عامر اقبال کے مطابق ملک بھر سے 12 کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ لے رہے ہیں جن میں طیب اسلم، عاصم خان، عماد فرید، اسرار احمد، احسن ایاز، ظاہر شاہ، سید علی بخاری، فرحان محبوب، فرحان زمان، عبدالملک، عباس زیب اور حارث قاسم شامل ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ کھلاڑیوں کے ٹرائلز ریفریز لے رہے ہیں ۔ ٹرائلز کے بعد ایونٹ کیلئے باصلاحیت 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ منتخب شدہ کھلاڑیوں کا ایک ماہ تک تربیتی کیمپ لگائیں گے۔ واضح رہے کہ چمپئن شپ یکم سے 5 مئی تک کوالالمپور، ملائیشیا میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں