پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنے سے اجتناب نہیں کرینگے ،ایم ڈی پی سی بی

کھیلوں میں سیاست نہیں آنی چاہیے ،بھارت کیساتھ کرکٹ معاملات پر اپنی عزت ہر صورت مقدم رکھیں گے ،آئی سی سی میں بھارت کیساتھ ہر محاذ کیلئے تیار ہیں ،قومی وویمن ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کیا جائیگا ،سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کیلئے پر امید ہیں ،انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہماری اولین ترجیح ہے ، ماضی کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا، وسیم خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 مارچ 2019 13:01

پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنے سے اجتناب نہیں کرینگے ،ایم ڈی پی سی بی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ایم ڈی پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنے سے اجتناب نہیں کرینگے ،کھیلوں میں سیاست نہیں آنی چاہیے ،بھارت کیساتھ کرکٹ معاملات پر اپنی عزت ہر صورت مقدم رکھیں گے ،آئی سی سی میں بھارت کیساتھ ہر محاذ کیلئے تیار ہیں ،قومی وویمن ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کیا جائیگا ،سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کیلئے پر امید ہیں ،انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہماری اولین ترجیح ہے ، ماضی کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا ۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہاکہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنے سے اجتناب نہیں کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ کھیلوں میں سیاست نہیں آنی چاہیے ،انہوںنے کہاکہ بھارت نے پی ایس ایل کو بلیک آوٹ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ کرکٹ معاملات پر اپنی عزت ہر صورت مقدم رکھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ آئی سی سی میں بھارت کیساتھ ہر محاذ کیلئے تیار ہیں ،ہر کام پاکستان کے مفاد میں کرینگے ۔

انہوںنے کہاکہ قومی وویمن ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کیا جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ بیٹنگ کوچ غیر ملکی نہیں بلکہ مقامی ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے کیلئے کوشاں ہیں ،سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کیلئے پر امید ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل میں کوچز اور سلیکٹرز کی شمولیت کے معاملے کا جائزہ لینگے ۔ انہوںنے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہماری اولین ترجیح ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ماضی کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کیلئے راولپنڈی سمیت دیگر سینٹرز کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی سی بی کو پروفیشنل انداز سے چلانا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کرکٹ کو آگے لیکر جانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پوری دنیا نے پاکستان کی سیکیورٹی دیکھ لی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہر کسی نے پاکستان میں سیکیورٹی اور سہولیات کی تعریف کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ کا پورا انفراسٹکچر تبدیل کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں پچز کے معیار کو بہتر بنائینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں