قومی ڈاج بال چمپئن شپ 28 مارچ سے میں شروع ہو گی

جمعہ 22 مارچ 2019 14:58

قومی ڈاج بال چمپئن شپ 28 مارچ سے میں شروع ہو گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان ڈاج بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب ڈاج بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی ڈاج بال چمپئن شپ 28 مارچ سے فیصل آباد میں شروع ہو گی، پنجاب ڈاج بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد عثمان انجم نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ دیگر ٹیمیں بھی حصہ لیں گی اور چمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے مزید معلومات کے لئے راشد علی جنرل سیکرٹری فیصل آباد ڈاج بال ایسوسی ایشن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں