پہلی اسلام آباد مریڈین فٹ بال سپرلیگ، راوی کلب نے سی ڈی اے کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرادیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 18:41

پہلی اسلام آباد مریڈین فٹ بال سپرلیگ، راوی کلب نے سی ڈی اے کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرادیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پہلی اسلام آباد مریڈین فٹ بال سپرلیگ میں راوی کلب نے سی ڈی اے کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرادیا۔ اس موقع پر ایم سی آئی کے ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری شہزاد یاسین مہمان خصوصی تھے، اسلام آباد فٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سے تعارف کروایا ہے، سابق قومی کوچ ناصر اسماعیل، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید مقبل حسین نقوی،پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد رانا تنویر احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی گذشتہ روز ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میں وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف کے 39 ویں منٹ میں راوی کلب کے تیمور نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جوکہ مقررہ وقت تک جاری رہی، سی ڈی اے کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے، ریفری کے فرائض چمن خان اور میچ کمشنر کے شاہد صدیق نے انجام دیئے۔

(جاری ہے)

(آج) اتوار کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں ایور گرین کلب کا مقابلہ ہماکلب سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں میران کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ لیگ میں اسلام آباد کی بہترین آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، اکبر کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، مہران کلب، روور کلب، راوی کلب اور ایورگرین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں