پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

پیر 25 مارچ 2019 15:10

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس کل 26 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

پی ایس ٹو صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ اجلاس میں کانگریس ممبران کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ڈھانچے کے حوالے سے بریفنگ دینے کے علاوہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی کاروائی کی توسیع کی جائیگی۔ اجلاس میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک آئندہ ماہ شروع ہونے والی انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ کی منظوری بھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں