مارچ 1992 میں پاکستان کرکٹ کا عالمی چمپئن بنا

27سال قبل کپتان عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کراب تک کا واحد کرکٹ ورلڈکپ جیتا تھا، رپورٹ

پیر 25 مارچ 2019 19:18

مارچ 1992 میں پاکستان کرکٹ کا عالمی چمپئن بنا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) 25مارچ 1992 میں پاکستان کرکٹ کا عالمی چمپئن بنا تھا۔تفصیلات کے مطابق 25مارچ تمام پاکستانیوں اور خاص طور پر کرکٹ اورشائقین کرکٹ کیلئے ایک سنہرا اور یادگار دن ہے کیونکہ 1992 میں اس دن پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کرکٹ کا عالمی چمپئن بنا۔

(جاری ہے)

آج سے 27 سال قبل کپتان عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کراب تک کا واحد کرکٹ ورلڈکپ جیتا تھا اور پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیاتھا۔عمران خان کی قیادت میں نوجوان ٹیم نے حیران کن پرفارمنس دی، قومی ٹیم میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ شائقین کرکٹ کیلئے وہ لمحات آج بھی ناقابل فراموش ہیں۔آج کے دن کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باقاعدہ ٹرینڈنگ بنائی گئی ہے۔ جہاں کرکٹ ورلڈ کپ، آئی سی سی اور دیگر کی جانب سے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار جیت کو یاد کیا گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں