دانیال اعجاز نے انڈر 12 ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا، اعزاز اعجاز دوسری، رافع ثاقب تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

پیر 25 مارچ 2019 19:18

دانیال اعجاز نے انڈر 12 ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا، اعزاز اعجاز دوسری، رافع ثاقب تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) 12ویں نیشنل ٹین پین باؤلنگ چمپئن شپ دوسرے دن کا کھیل لیثرر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک میں اختتام پزیر ہوا۔ پاکستان ٹین پیں باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور لیثرر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی کے تعاون سے چمپئن شپ23 مارچ سے 30 مارچ تک لیثرر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلی جائیگی جس میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ایونٹ کے دوسرے روز انڈر 12 بچوں کے درمیان مقابلے کئے گئے جس میں مختلف سکولوں سے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ پہلے راونڈ کے اختتام پر دانیال اعجاز نے عمدہ کھیل کا مظایرہ کرتے ہوئے دو گیموں میں 263ٹوٹل سکور کیساتھ اور رافع ثاقب نے 257 سکور کیساتھ، واسع ثاقب نے 208 سکور کیساتھ جبکہ اعزاز اعجازنے 200 سکور کیساتھ فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

انڈر 12 کے فائنل رائوونڈچاروں کولیفائیرز کے درمیان مقابلے ہوئے جس میں دانیال اعجاز نے عمدہ کھیل کا مظایرہ کرتے ہوئے دو گیموں میں 304ٹوٹل سکور کیساتھ ٹائٹل اپنے نام کر دی اعزاز اعجاز نے 270 سکور کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ رافع ثاقب نے 228 سکور کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سکیرٹری جنرل پاکستان ٹین پیں باؤلنگ فیڈریشن اعجاز الرحمان نے کہا کہ 12ویں نیشنل ٹین پین باؤلنگ چمپئن شپ ایک قومی سطح پر ایونٹ ہے جوکہ 30 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ جس میں پروفیشنل اور نن پروفیشنل کھلاڑیوں میں مقابلے ہونگے۔جس سے کھیل کیساتھ عوام کو بھی تفریخ کا موقع ملیں گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں