پی سی بی کھیلوں کے فروغ کی بجائے نوکریاں و تنخواہیں دینے والا ادارہ بن کر رہ گیا ہے،وزیراعظم

ملک میں ڈیپارٹمنٹ کی بجائے علاقائی کرکٹ کو فروغ دینے کے میرے سالہا سال کے موقف کو اس وقت تقویت ملی جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے کوئٹہ کا دورہ کیا تو پورا شہر اسکے استقبال کیلئے امڈ آیا ،عمران خان

پیر 25 مارچ 2019 22:00

پی سی بی کھیلوں کے فروغ کی بجائے نوکریاں و تنخواہیں دینے والا ادارہ بن کر رہ گیا ہے،وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کھیلوں کے فروغ کی بجائے نوکریاں اور تنخواہیں دینے والا ادارہ بن کر رہ گیا ہے۔ ملک میں ڈیپارٹمنٹ کی بجائے علاقائی کرکٹ کو فروغ دینے کے میرے سالہا سال کے موقف کی سچائی کو اس وقت تقویت ملی جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے کوئٹہ کا دورہکیا تو پورا شہر اس کے استقبال کیلئے امڈ آیا حالانکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ایک بھی کوئٹہ کا کھلاری نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری احسان مانی سے ملاقات نہیں ہوسکی ملاقات میں ان سے پوچھوں گا کہ وہ نئے سٹرکچر میں کیا اصلاحات لا رہے ہیں کیونکہ علاقائی کرکٹ اور سپورٹس کے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ پر سخت نوعیت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اولمپک یا انٹرنیشنل مقابلوں میں ایک کھلاڑی بھیجتے ہیں جو پہلا مقابلہ بھی کوالیفائی نہیں کرپاتا اور ساتھ آفیشلز کی بڑی تعداد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کا سٹرکچر تبدیل کررہے ہیں آپ دیکھیں گے کہ آئندہ دو سالوں میں کوئی ٹیم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی ہم ورلڈ چیمپیئن ہوں گے کیونکہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ تو بہت ہے لیکن سسٹم کا فقدان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں