18ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ 29 مارچ سے اسلام آبادمیں شروع ہوگی

اختتام پر چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے

پیر 25 مارچ 2019 22:25

18ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ 29 مارچ سے اسلام آبادمیں شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 18ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ 29 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ا?رائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی 18 ٹیموں کو دعوت بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پاکستان ا?رمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیش کمیشن، لاہور گرامرز سکول، لمز یونیورسٹی لاہور، پاکستان انٹر بورڈز، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام ا?باد، گلگت بلتستان اور ا?زاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ میں پہلی ٹاپ پانچ پوزیشن پر ا?نے والی ٹیمیں کوئٹہ میں کھیلی جانے والی نیشنل گیمز میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ کا فائنل 2 اپریل کو کھیلا جائیگا جس کے اختتام پر چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں