چھٹی ویمنز انٹر ڈویژنل سافٹ بال چیمپئن شپ 26 اپریل سے حیدرآباد میں شروع ہو گی

جمعہ 19 اپریل 2019 12:09

چھٹی ویمنز انٹر ڈویژنل سافٹ بال چیمپئن شپ 26 اپریل سے حیدرآباد میں شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) چھٹی ویمنز انٹر ڈویژنل سافٹ بال چیمپئن شپ 26 اپریل سے حیدرآباد میں شروع ہو گی۔ آرگنائزنگ سیکرٹری پرویز احمد شیخ نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں حیدر آباد کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں 6 ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان دفاعی چیمپئن حیدرآباد کے علاوہ کراچی، سکھر، میرپور خاص، لاڑکانہ اور شہید بینظیرآباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 28 اپریل تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں