قومی رسہ کشی چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

جمعہ 19 اپریل 2019 12:09

قومی رسہ کشی چیمپئن شپ کل شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان رسہ کشی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی رسہ کشی چیمپئن شپ کل ہفتہ سے کراچی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان رسہ کشی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل جمیل احمد رانا نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں