وزیرِ اعظم کا کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا اظہار

پوری قوم کی دعائیں آپ کیساتھ ہیں،پوری دنیا میں ملک و قوم کی نمائندگی کرنا بہت بڑا اعزاز ہے،اپنی صلاحیتوں ، سپورٹس مین اسپرٹ اور اپنے طرزِ عمل سے پاکستان کا نام روشن کریں، کھلاڑیوں سے گفتگو

جمعہ 19 اپریل 2019 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کیساتھ ہیں،پوری دنیا میں ملک و قوم کی نمائندگی کرنا بہت بڑا اعزاز ہے،اپنی صلاحیتوں ، سپورٹس مین اسپرٹ اور اپنے طرزِ عمل سے پاکستان کا نام روشن کریں۔

جمعہ کو یہاں وزیرِ اعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم اور پی سی بی انتظامیہ نے ملاقات کی وزیرِ اعظم کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پوری قوم کی دعائیں آپ کیساتھ ہیں،پوری دنیا میں ملک و قوم کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہاکہ آپ قوم کے سفیر ہیں اور پوری قوم کی نظریں اور توقعات آپ سے وابستہ ہیں۔

اپنی صلاحیتوں ، سپورٹس مین اسپرٹ اور اپنے طرزِ عمل سے پاکستان کا نام روشن کریں۔ وزیرِ اعظم نے کہاکہ ایک گھنٹے سے زائد کی نشست میں وزیرِ اعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اراکین کیساتھ اپنے تجربات شیئر کیے اور ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کیلئے مفید مشورے دئیے۔ عمران خان نے کہاکہ چمپئن جیت کا بھرپورجذبہ لے کر اورمکمل منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ٹیم اسپرٹ کامیابی کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ تم ٹیم لیڈر ہو اگرتم دلیری سے کھیلوگے تو تمہاری ٹیم بھی دلیر ہوگی،وزیراعظم نے فاسٹ بالرحسن علی،جنید خان،فہیم اشرف کوانگلینڈکنڈیشن کیمطابق بولنگ ٹپس دیںوزیراعظم عمران خان نے سرفراز کو فرنٹ سے لیڈ کرنے کی ہدایت کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں