آل پاکستان ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پیلزکلب اور کریسنٹ کلب کے درمیان کل کھیلا جائے گا

پیر 22 اپریل 2019 13:29

آل پاکستان ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پیلزکلب اور کریسنٹ کلب کے درمیان  کل کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) آل پاکستان ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پیلزکلب اور کریسنٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کل منگل کو سہ پہر تین بجے، شمسی سٹیڈیم، باغ میں کھیلا جائے گا،فائنل میچ کے مہمان خصوسی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ ہونگے جو میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر علی سیاد زمان نے بتایا کہ فائنل کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں کوئی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا صدر پہلی بار آزاد کشمیر کا دورہ کر رہا ہے،ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین سردار عبدالرئوف نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدرکا آزاد کشمیر کاتاریخی دورہ ہوگا اور اس سے آزاد جموں و کشمیرمیں فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں