سپورٹس ڈیسک

انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ نے ثابت کر دیا کہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، سید اشفاق حسین شاہ

پیر 22 اپریل 2019 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید اشفاق حسین شاہ نے کہاکہ انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ نے ثابت کر دیا کہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھلاڑی بھرپور شرکت کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں آزاد کشمیر کا دورہ کررہا ہوں وہاں پر آل پاکستان ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج (منگل کو) سہ پہر تین بجے شمسی سٹیڈیم باغ میں کھیلا جائے گا جس میں شرکت کروں گا۔

اور وہاں کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں وہاں کے فٹ بالرز اور عوام کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے مجھے میچ دیکھنے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے میچز ملک بھر کے مختلف شہروں میں کھیلے گئے جن میں اسلام آباد، سیالکوٹ ، لیہ، مظفرآباد،گلگت بلتستان، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی، حیدرآباد ، کوئٹہ اور مستونگ شامل ہیں، ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ 25 اپریل سے ملتان اور بہاولپور میں شروع ہوگا، اور3 مئی کو فائنل کھیلا جائے گا، فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،انعامات میں ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ساڑھے چار لاکھ روپے، دوئم آنے والی ٹیم کو دو لاکھ ، سترہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ڈیرھ لاکھ روپے ملیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں