قومی ٹیم ایشین سینئر انفرادی سکوائش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پرسوں ملائشیاء روانہ ہوگی

چمپئن شپ یکم سے 5 مئی تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی ، پاکستان سکوائش فیڈریشن کابیان

جمعہ 26 اپریل 2019 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) قومی ٹیم ایشین سینئر انفرادی سکوائش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پرسوں 28 اپریل کو ملائشیاء روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چمپئن شپ یکم سے 5 مئی تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی جس میں تین کھلاڑی جن میں طیب اسلم اور محمد عاصم خان شامل ہیں۔

ملک کی نمائندگی کریں گے۔ جبکہ ظاہر شاہ کو ریزرو کھلاڑی میں رکھا گیا ہے۔ ٹیم آفیشلز میں فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان بطور منیجر اور فضل شاہ بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز میں ملک بھر سے 12 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں