ایشین انڈر۔15 بیس بال چیمپئن شپ، پاکستان گرین اور پاکستان ریڈ کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا

جمعہ 26 اپریل 2019 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان گرین اور پاکستان ریڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشین انڈر۔

(جاری ہے)

15 بیس بال چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے چناؤ کیلئے نمائشی بیس بال میچ کل ہفتہ کو صبح دس بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی ہونگے۔

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ ایشین انڈر۔15 بیس بال چیمپئن شپ 19 اگست سے 25 اگست تک چین میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں 8 ممالک کی ٹیمیں لیں گی جن میں ہانگ کانگ، انڈونیشیا، پاکستان، کوریا، تائیوان، چین، بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نی کہا کہ میچ کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا چناؤ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں