قومی باکسنگ چیمپئن شپ 29 اپریل سے اسلام آباد میں شروع گی

جمعہ 26 اپریل 2019 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی باکسنگ چیمپئن شپ 29 اپریل سے اسلام آباد میں شروع گی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر ) ناصر تنگ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، کراچی الیکٹرک، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں دس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں 49 کلو گرام، 52 کلو گرام، 56کلو گرام، 60کلو گرام، 64کلو گرام، 69 کلو گرام، 75 کلو گرام، 81کلو گرام، 91 کلوگرام اور پلس 91 کلو گرام کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 28 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گی۔ منیجرز میٹنگ ، کھلاڑیوں کے ویٹ اور چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان 29 اپریل کو دن 11 بجے کیا جائیگا جبکہ مقابلے شام چار بجے شروع ہو ںگے۔ چیمپئن شپ 3 اپریل تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں