قومی بین الصوبائی انڈر۔15 بیس بال چیمپئن شپ جولائی میں کھیلی جائے گی

جمعرات 23 مئی 2019 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بین الصوبائی انڈر۔15 بیس بال چیمپئن شپ جولائی میں لاہور میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں