رمضان ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

جمعرات 23 مئی 2019 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور لیثرر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی کے تعاون سے رمضان ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ کل جمعہ سے لیثرر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ ایونٹ میں نیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ نئے کھلاڑی بھی حصہ لے رہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ تین دن پر مشتمل ہوگا جس میں ہر کھلاڑی ہر دن پانچ گیموں کا سیٹ مکمل کریں گا اور تین دنوں کا ٹاپ سکورر پہلی پوزیشن کا تاج پہنے گا۔

پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے کہا کہ ماہ رمضان میں ہر سال یہ ایونٹ منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد اس مبارک مہینے میں نماز عشاء کے بعد ایک ایسا ایونٹ ہو جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ عوام کو بھی تفریح کا موقع ملے اور ساتھ میں ٹین پین باؤلنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے بھی مدد گار ثابت ہو جوکہ جون کے مہینے سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں