انگلش ٹیم نے ون ڈے اننگز میں زیادہ چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی

انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف میچ میں 25 چھکے لگا کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

منگل 18 جون 2019 20:37

انگلش ٹیم نے ون ڈے اننگز میں زیادہ چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) انگلش ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے منگل کو افغانستان کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں 25 چھکے لگا کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ انگلینڈ کی طرف سے مورگن نے 17، معین علی نے 4، جونی بیئرسٹو نے 3 اور جوروٹ نے ایک چھکا لگایا۔ انگلینڈ نے اس سے قبل گرینیڈا کے خلاف میچ میں اننگز میں 24 چھکے لگا کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں