پاکستانی ٹیم کے دل میں بھارتی ٹیم کا خوف بیٹھا ہوا تھا ، وزیراعظم نے پاکستانی ٹیم کے پہلے بیٹنگ نہ کرنے کی وجہ بتا دی

کرکٹ اعصاب کا کھیل ہے لیکن پاکستانی ٹیم کے چہروں پر شروع میں ہی خوف نظر آرہا تھا اور وہ خوداعتما دنہیں تھے، وزیراعظم کا پاکستانی ٹیم کے میچ ہارنے پر تبصرہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 19 جون 2019 00:28

پاکستانی ٹیم کے دل میں بھارتی ٹیم کا خوف بیٹھا ہوا تھا ، وزیراعظم نے پاکستانی ٹیم کے پہلے بیٹنگ نہ کرنے کی وجہ بتا دی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون2019) معروف صحافی راؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ جب پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت سے میچ ہار گئی تو وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیتنے اور ان کے مشورے کے باوجود پہلے بیٹنگ اس لیے نہیں کی کیونکہ پاکستانی ٹیم کے دل میں بھارتی ٹیم کا خوف بیٹھا ہوا تھا۔

راؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ کرکٹ اعصاب کا کھیل ہے لیکن پاکستانی ٹیم کے چہروں پر شروع میں ہی خوف نظر آرہا تھا اور وہ خوداعتما دنہیں تھے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 89رنز سے شکست دیدی تھی۔ بھارت نے پاکستان کو مقررہ 50 اوورز میں 337 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بارش کے باعث پاکستان کو جیت کےلئے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت302رنز کا ہدف ملا تاہم سرفراز الیون مقررہ 40اوور ز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 212رنز بنا سکی تھی۔

(جاری ہے)

میچ سے پہلے وزیراعظم نے کہا تھا کہ سرفراز کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے، سرفراز جیتنے کے لیے سپیشلسٹ بلے باز اور باولرز کھلائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریلو کٹے کھلاڑی پریشر میں میچ کھیلتے ہیں، سرفراز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا تھا کہ چاہے بھارت آج فیورٹ ہو، سرفرازالیون کوہارکا ڈرختم کرنا ہو گا، قومی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے اور آخری بال تک لڑے، پھرنتائج کچھ بھی ہوں سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبول کریں۔

اب معروف صحافی راؤف کلاسرا نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیتنے اور ان کے مشورے کے باوجود پہلے بیٹنگ اس لیے نہیں کی کیونکہ پاکستانی ٹیم کے دل میں بھارتی ٹیم کا خوف بیٹھا ہوا تھا اور اکستانی ٹیم کے چہروں پر شروع میں ہی خوف نظر آرہا تھا اور وہ خوداعتما دنہیں تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں