جشن آزادی ٹوئن سٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ شروع ہو گئی

پیر 19 اگست 2019 19:54

جشن آزادی ٹوئن سٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ شروع ہو گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام ٹوئن سٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے سربراہ مطاہر سہیل نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے ہیں اور چیمپئن شپ میں مخلتف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جن میں مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر-16 اور ویٹرن ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔ مطاہر سہیل نے کہا کہ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلہ 20 اگست اور 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں