قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ پرسوں جمعہ سے شروع ہوگی

بدھ 21 اگست 2019 12:21

قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ پرسوں جمعہ سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ پرسوں جمعہ سے شروع ہوگی ۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں شیڈول چیمپئن شپ میں چاروں صوبے اسلام آباد، پی او ایف واہ، آرمی، واپڈا اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے تمام صوبوں کی ٹیمیں 21 اگست کو کراچی پہنچیں گی۔ واضح رہے کہ ایونٹ 25اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں