تین روزہ سافٹ بال ایشیاء پاکستان کوچنگ کلینک کل سے کراچی میں شروع ہوگا

بدھ 21 اگست 2019 16:30

تین روزہ سافٹ بال ایشیاء پاکستان کوچنگ کلینک کل سے کراچی میں شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ سافٹ بال ایشیاء پاکستان کوچنگ کلینک کل جمعرات سے کراچی میں شروع ہوگا۔پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف عظیم نے بتایاکہ کورس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ورلڈبیس بال افٹ بال کنفیڈریشن کے سینئیرانسڑکٹر مائیکل ایلن رینی شرکاء کو تربیت دیں گے ۔

(جاری ہے)

کینیڈا سے تعلق رکھنے والیمائیکل رینی سافٹ بال کوچنگ میں 35 سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ پاکستان آمدسے قبل وہ دنیا کے 52 ممالک میں کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور ان کے ہمراہ دو ملائیشین کوچنگ بھی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سافٹ بال ایشیاء کوچنگ کلینک پاکستانی کوچزکے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو مستقبل میں اس کھیل کی مقبولیت میں اہم کرداراداکرے گااور پاکستانی کوچزکیلئے بہت مفیدثابت ہوگا۔ یہ کورس 24 اگست تک جاری رہے گا اور کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقیسم کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں