رنگ آف پاکستان انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے 28 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہونگے

بدھ 21 اگست 2019 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) رنگ آف پاکستان کے زیراہتمام دو روزہ رنگ آف پاکستان انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے 28اگست کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ بادشاہ پہلوان ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ گذشتہ روز رنگ آف پاکستان کے چیئرمین پیر سید عاصم علی شاہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ان مقابلوں میں دس غیر ملکی کے علاوہ پاکستانی ریسلرز بھی حصہ لے رہے ہیں جن میں برطانیہ، امریکہ، فرانس، پاکستان، بیلجیئم، سویٹزرلینڈ اور ہنگری کے پہلوان شامل ہیں، مقابلوں میں شرکت کے لئے غیرملکی پہلوان 26 اگست کو پاکستان پہنچانا شروع ہو نگے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس لیاقت جمنازیم کی نہ دستیابی کی بنا پر ہمیں ایونٹ الیونتھ ہاور میں ملتوی کرنا پڑا اور پھر ہم نے اس کا لاہور میں کامیاب انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے ایک پرامن ملک ہیں اور وزیراعظم عمران خان بھی ایک کھلاڑی رہے وہ ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی چاہتے ہیں ان کی قیادت میں پاکستان 1992ء میں کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا۔

انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں سے ملک میں پہلوانی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کرکے ان کو ایونٹ کے بارے میں آگاہ کروں گا اور اس کے علاوہ ان سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں رنگ آف پاکستان کو جگہ کی الاٹ کرنے درخواست کریں گے اور رنگ آف پاکستان اپنی مدد آپ کے تحت کھیلنے کے لئے رنگ بناکر وہاں پر گراس روٹ پر پہلوانوں کو تربیت دیں گے اور جس سے ملک میں پہلوانی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ پیر عاصم شاہ نے کہا کہ ہم گذشتہ تین برسوں میں 25 مختلف ممالک کے 45 نامور پہلوان پاکستان لائے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں