سندھ اور پنجاب میں جو ہورہا ہے دل خون کے آنسو روتا ہے ، شاہد آفریدی

وزیراعظم صاحب کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر اور تجربہ کار بندے نہیں ہے ، مدینے کی ریاست کو چلانے کا وقت آن پہنچا ہے ،سابق کرکٹر کا وزیراعظم کو پیغام

بدھ 18 ستمبر 2019 21:05

سندھ اور پنجاب میں جو ہورہا ہے دل خون کے آنسو روتا ہے ، شاہد آفریدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) بوم بوم آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر اور تجربہ کار بندہ نہیں ہے کیونکہ سندھ اور پنجاب میں جو ہورہا ہے اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مدینے کی ریاست کو چلانے کا وقت آن پہنچا ہے سندھ پنجاب میں جوہورہا ہے اس میں دل خون کے آنسو روتا ہے کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر اور تجربہ کار بند نہیں ہے حالانکہ مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوںکو سرعام پھانسی دی جاتی تھی اب وقت آگیاہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا واضح رہے کہ پنجاب میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کیسز اور چونیاں میں تین چھوٹے بچوں کی اغواء کے بعد قتل کے علاوہ سندھ میں گھوٹکی میں ہونے والے واقعات پر شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں