قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے ساتھ ٹی 20 میچوں کی سیریزکیلئے 10 نومبر کو دبئی روانہ ہوگی، دونوں ممالک کے مابین 6 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز دبئی میں کھیلی جائے گی، سید سلطان شاہ

پیر 14 اکتوبر 2019 13:23

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے ساتھ ٹی 20 میچوں کی سیریزکیلئے 10 نومبر کو دبئی روانہ ہوگی، دونوں ممالک کے مابین 6 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز دبئی میں کھیلی جائے گی، سید سلطان شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) 20 رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے ساتھ ٹی 20 میچوں کی سیریز کیل،ْے 10 نومبر کو دبئی روانہ ہوگی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین 6 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز آئندہ ماہ دبئی میں منعقد ہوگی۔ پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 میچ 12 نومبر، دوسرا 13 نومبر، تیسرا 14 نومبر، چوتھا 16 نومبر، پانچواں میچ 17 نومبر جبکہ چھٹا اور آخری میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم ہوم سیریز میں شرکت کیلئے 10 نومبر کو دبئی روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ چند روز میں لگایا جائے گا جس میں کھلاڑیوں کو کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کونسل نے سیریز کیلئے 15 کھلاڑیوں اور پانچ آفیشلز کا اعلان کیا ہے۔ کھلاڑیوں میں ریاست خان، ساجد نواز، محمد شاہ زیب ، فخر عباس، صفی اللہ، نثار علی، بدر منیر ، معین اسلم ،شاہ زیب حیدر، انیس جاوید ، ہارون خان ، محمد اکرم ، محمد راشد ، محسن خان اور ثناء اللہ خان مروت شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں مقصود الحسن ٹیم منیجر، صالح محمد بلوچ سسٹنٹ ٹیم منیجر ، محمد جمیل ہیڈ کوچ، ابرار شاہ سسٹنٹ کوچ اور مسعود جان بطور ٹرینر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں