قومی ٹی 20 کپ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

منگل 15 اکتوبر 2019 13:51

قومی ٹی 20 کپ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ میں کل بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں (آج) پہلا میچ خیبرپختونخوا اور سندھ کے درمیان کھیلا جائے گا، سندھ کی ٹیم اسد شفیق کی قیادت میں میدان میں اترے گی، سندھ نے اپنے پہلے میچ میں سینٹرل پنجاب کو شکست دی تاہم دوسرے میچ میں اسے بلوچستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خیبرپختونخوا کی قیادت محمد رضوان انجام دیں گے، خیبر پختونخوا اپنے پہلے میچ میں بلوچستان کو ہرا چکی ہے۔ اسی روز دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں