نیشنل گیمز 2019ء کی مشعل پاک بحریہ کے حوالے کرنے کی تقریب

منگل 15 اکتوبر 2019 16:58

نیشنل گیمز 2019ء کی مشعل پاک بحریہ کے حوالے کرنے کی تقریب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) 33 ویں نیشنل گیمز 2019ء کی مشعل پاک بحریہ کے حوالے کرنے کیلئے تقریب منگل کو یہاں اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے کمانڈر نارتھ کموڈور حامد حسین نے نیشنل گیمز کی مشعل پاکستان ایئر فورس سے فیصل مسجد کے قریب وصول کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد پاک بحریہ نے مشعل پاکستان آرمی کے سپرد کردی۔ مشعل کا یہ سفر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ نیشنل گیمز میں پاک بحریہ کی 20 ٹیمیں مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، جوانوں، کھلاڑیوں سمیت بحریہ سکول اورکالج کے طلباء نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں