کھیلوں میں کسی قسم کی سیاست کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

33ویں نیشنل گیمز کو پوری شان وشوکت سے منعقد کیا جائے گا،وفاقی وزیر کا وہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں 33ویں گیمز کی ٹارچ کو وصول کرنے کی تقریب سے خطاب

منگل 15 اکتوبر 2019 19:19

کھیلوں میں کسی قسم کی سیاست کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) بین الصوبائی رابطوں کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ کھیلوں میں کسی قسم کی سیاست کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔33ویں نیشنل گیمز کو پوری شان وشوکت سے منعقد کیا جائے گا۔ماضی میں دہشتگردی کی وجہ سے کھیلوں کے میدانوں میں جو ویرانی تھی موجودہ حکومت ایک مرتبہ پھر گراؤنڈز کو آباد کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں 33ویں گیمز کے سلسلے میں لائی گئی ٹارچ کو وصول کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ کردار کی تعمیر کے لئے کھیل اہم ذریعہ ہیں جبکہ سخت مؤقف میں لچک ملک کے اصلی تشخص اور امن کیلئے بھی بہت ضروری ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ پشاور میں منعقد ہونے والی 33ویں نیشنل گیمز عالمی معیار کے مطابق منعقد ہوں گی اور کھلاڑیوں کو بہترین ماحول مہیا کیا جائے گا۔تقریب میں عالمی چیمپئن جان شیرخان،اولمپیئن منظور الحسن،محمدعثمان اور پاکستان آرمی،نیوی اور ائیرفورس کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے اعلیٰ افسران اور کھلاڑی بھی بڑی تعداد میں موجود تھی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں