آئی ٹی ایف پاکستان جونئیر عالمی رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ، شعیب خان، نعمان آفتاب، ثاقب حیات اور احمد کومل کی کامیابی

منگل 15 اکتوبر 2019 23:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) آئی ٹی ایف پاکستان جونئیر عالمی رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں پاکستان کے شعیب خان، نعمان آفتاب، ثاقب حیات اور احمد کومل نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ گذشتہ روز دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے بوائز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں برطانیہ کے ویب دنیال، پاکستان کے شعیب خان، نعمان آفتاب، ثاقب حیات اور احمد کومل، کوریا کے کنگ گنک اور کم منجون نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

گرلز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں ترکی کی ایسیگل مرٹ اورالماس لیلا، آئرلینڈ کے چراغی دورسا اور خانلو مھٹا، کوریا کی چوئی جی ویو اور جنگ سو ھا ،فرانس کی ٹھورڈ کلیمنس، روس کی ولیٹوا ارینا نے اپنی اپنی حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ بوائزڈبلز کے پہلے رائونڈ میں پاکستان زلان اور کوریا ڈونگ کم، تائیوان لی یو شن اور لو چن یو نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے گرلز ڈبلز کے مقابلوں میں ترکی کی ایسگل مرٹ اور لیلا الماس نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں