سائوتھ ایشین انڈر۔16 گرلز چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:07

سائوتھ ایشین انڈر۔16 گرلز چیمپئن شپ کل شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) سائوتھ ایشین انڈر۔16 گرلز چیمپئن شپ کل جمعہ سے کھٹمنڈو، نیپال میں شروع ہو گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں 5 ممالک کی ٹیموں کی کھلاڑی حصہ لیں گی۔ جن میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت اور مالدیپ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان چیمپئن شپ میں چار میچ کھیلے گا، پاکستان اپنا پہلا میچ 18 اکتوبر کو نیپال کے خلاف، دوسرا 19 اکتوبر کو سری لنکا اور تیسرا میچ بھی 19 اکتوبر کو بھارت کے خلاف جبکہ چوتھا میچ 20 اکتوبر کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔

21 اکتوبر کو ریسٹ ڈے ہوگا جبکہ 22 اکتوبر کو فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ 13 رکنی ٹیم کی قیادت زینب شجاعت کریں گی جبکہ مہرین ساگر ٹیم کی نائب کپتان ہوںگی، دیگر کھلاڑیوں میں ماہین علیم، زمما سلطانی، مومل خورشید، ایمان رحمان، لائبہ ذوالفقار، شیزین فاطمہ، عرشیہ جمانی، زینب راحیل، اممہ انیب، دینہ زاہد اور اقراء شفیق شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ شازیہ یوسف اور نیشا سلطان کو بالترتیب کوچ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں