جاپان ٹوکیو اولمپکس میں دنیا کی میزبانی کیلئے تیار ہے،افتتاحی تقریب کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، کونینوری مٹسوڈا

جاپان میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے، جاپان انڈر۔19ٹیم آئندہ سال کرکٹ ورلڈ کپ کا حصہ ہو گی، کوشش کرینگے کہ ورلڈ کپ سے قبل جاپان کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرئے، جاپان کے سفیر کی سینئر صحافیوں سے گفتگو

پیر 21 اکتوبر 2019 21:55

جاپان ٹوکیو اولمپکس میں دنیا کی میزبانی کیلئے تیار ہے،افتتاحی تقریب کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، کونینوری مٹسوڈا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر کونینوری مٹسوڈانے کہا ہے کہ جاپان ٹوکیو اولمپکس میں دنیا کی میزبانی کیلئے تیار ہے، اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، جاپان میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے، جاپان انڈر۔19ٹیم آئندہ سال کرکٹ ورلڈ کپ کا حصہ ہو گی، ہماری کوشش ہو گی کہ ورلڈ کپ سے قبل جاپان کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کونینوری مٹسوڈانے کہا کہ آئندہ سال جولائی میں منعقد ہونیوالے ٹوکیو اولمپکس مقابلوں کیلئے بھر پور تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ہم پر امید ہے کہ پاکستان سے زیادہ سے زیادہ اتھلیٹس ٹوکیو اولمپکس کا حصہ بنیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جاپان میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نے جاپانی ثقافت میں کرکٹ کی دلچسپی پیدا کرنے میں کردار ادا کیا جس کے باعث جاپان میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے جبکہ 2020 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے جونیئر کرکٹ ورلڈ کپ میں جاپان کی ٹیم بھی کوالیفائی کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لئے جنوبی افریقہ جانے والی جاپان کی ٹیم کا پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ساتھ کچھ میچ کھیلنے کے لئے جاپان کرکٹ ایسوسی ایشن سے بات کرنے پر اتفاق کیاہے اور اس حوالے سے پی سی بی حکام سے بات چیت کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال اولمپک گیمز کے انعقاد کے پیش نظر بڑی تعداد میں دنیا بھر کے سیاح جاپان کا رخ کرینگے اور سیاحوں کی بری تعداد کی آمد کے پیش نظر بھی تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

ہاکی کھیل کو دیکھنے کا شوق رکھنے والے جاپان کے سفیر کا کہنا تھا کہ جاپان میں بڑھتے ہوئے اولمپک بخار کے پیش نظر انہیں 1964 میں ٹوکیو اولمپکس کا فائنل یاد آ گیا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں مد مقابل تھی اور پر امید ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم ٹوکیو اولمپکس مقابلوں کا حصہ بنے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک صرف ایک پاکستانی شوٹر خلیل اختر نے براہ راست ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کیا ہے جبکہ امکانات موجود ہیں کہ مزید اتھلیٹس بھی براہ راست ٹوکیو اولمپکس کا حصہ بنے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اولمپک گیمز میں رضا کاروں کیلئے 2لاکھ سے زئاد درخواستیں موصول ہو ئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جاپانی لوگ پاکستانی عوام کو بہت پسند کرتے ہیں اور اسی وجہ سے ہم نے ان کو دس دس ممالک میں شامل کیا ہے جہاں سے ہم مستقبل میں ہنرمند کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں