پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے نیشنل گیمز میں فٹ بال ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا

نیشنل گیمز 10 نومبر سے 16 نومبر تک پشاور میں کھیلی جائیگی اور فٹ بال کے ایونٹس 11 سے 16 نومبر تک کھیلے جائیں گے

جمعہ 8 نومبر 2019 21:10

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے نیشنل گیمز میں فٹ بال ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے نیشنل گیمز میں فٹ بال ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا ہے، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل(ر) مجاہد اللہ ترین کے مطابق نیشنل گیمز 10 نومبر سے 16 نومبر تک پشاور میں کھیلی جائیگی اور فٹ بال کے ایونٹس 11 سے 16 نومبر تک کھیلے جائیں گے، مردوں کے مقابلوں میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی، خیبر پختونخوا، پاکستان ائیرفورس، پاکستان آرمی اور پاکستان پولیس شامل ہیں، ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی، خیبر پختونخوا جبکہ گروپ بی میں پاکستان ائیرفورس، پاکستان آرمی اور پاکستان پولیس کو رکھا گیا ہے، 11 نومبر کو دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ پاکستان واپڈا اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان آرمی کا مقابلہ پاکستان پولیس سے ہوگا۔

(جاری ہے)

خواتین کیایونٹ میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پنجاب اور میزبان خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں اور یہ مقابلے سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے، 11 نومبر کو پاکستان آرمی کا مقابلہ خیبر پختونخوا سے اور پنجاب کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے ہوگا۔ 13 نومبر کو پہلا میچ پاکستان ا?رمی اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان جبکہ دوسرا میچ پاکستان واپڈا اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گااور 15 نومبر کو پہلے میچ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان ا?رمی اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کا ا?منا سامنا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں