پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کی اجازت دیدی

بدھ 13 نومبر 2019 17:56

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کی اجازت دیدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ملک میں باکسنگ کے فروغ کے لیے پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کی اجازت دیدی ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر محمد خالد محمود نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انٹر نیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کی طرز پر پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کو پرو باکسنگ لیگ کی اجازت دی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس سے ملک میں باکسنگ کو فروغ حاصل ہوگا۔

پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے صدر سید نعمان شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اہم موقع ہے کہ ایک سال کی پلاننگ اور محنت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ باکسنگ کے فروغ کے لیے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو کس طرح سپورٹ کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں تسلیم کیا اور سپورٹ کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں