sباکسر عامر خان نے پاکستانی سیاست میں انٹری کا اعلان کردیا

ًوزیراعظم بننے کا ارادہ نہیں، صرف کھیل اور کھیلوں کی وزارت کی خواہش ہی: باکسر عامر خان

جمعرات 21 نومبر 2019 20:31

۷ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2019ء) باکسر عامر خان نے پاکستانی سیاست میں انٹری کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی سیاست میں شامل ہونا چاہتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ وہ مزید ایک سال تک باکسنگ کریں گے اور پھر ریٹائرمنٹ لے کر پاکستان میں آکر سیاست میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

عامر خان کا کہنا ہے کہ انکاوزیراعظم بننے کا ارادہ نہیں ہے وہ صرف کھیل اور کھیلوں کے وزیر بننا چاہتے ہیں۔ عالمی چمپئن باکسر عامر خان نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کھیلوں کے لئے کچھ نہ کرسکے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو پہچان کھیل نے دی لیکن وہ کھیلوں پر توجہ نہ دے سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں