q پاکستانی باکسر محمد وسیم ایک اور فائٹ کیلئے تیار ہو گئے

میکسیکو کے گینگان لوپز سے 22 نومبر کو مقابلہ شیڈول ، وسیم تیاریوں کے دوران سکاٹ لینڈ کے سر سبز پہاڑوں پر سائیکلنگ چلانے میں مصروف

جمعرات 21 نومبر 2019 20:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2019ء) پاکستانی باکسر محمد وسیم ایک اور فائٹ کیلئے تیار ہو گئے، میکسیکو کے گینگان لوپز سے 22 نومبر کو مقابلہ شیڈول ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم فتح کا عزم لیے جمعة المبارک کو میکسیکو کے گینگان لوپز کے ساتھ ٹکرائیں گے، گینگان لوپز 46 باوٹس میں سے 36 میں کامیاب رہے ہیں۔

باکسر محمد وسیم نے دبئی میں ہونے والی فائٹ کے لیے سکاٹ لینڈ میں بھرپور تیاریاں کی، تیاریوں کے دوران سکاٹ لینڈ کے سر سبز پہاڑوں پر سائیکلنگ چلانے میں مصروف رہے۔دوران ٹریننگ پاکستانی سپر سٹار کا کہنا تھا کہ سائیکل چلانے سے گھٹنے اور ٹانگیں مضبوط ہوتی ہیں، میکسیکن فائٹر کو شکست دیکر پاکستان کیلئے کامیابی حاصل کرناچاہتا ہوں، ورلڈ باکسنگ کونسل کا ورلڈ ٹائٹل بھی جیتنے کے لئے پر عزم ہوں۔

(جاری ہے)

میکسیکو کے باکسر لوپز تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں، میچ سے قبل دونوں باکسرز کا وزن چیک کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستانی باکسر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانی باکسر کا کہنا تھا کہ اس سے بہتر کوئی احساسات نہیں ہو سکتے کہ میں اپنے ملک کی نمائندگی کروں۔ سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں اپنے ملک کا پرچم ہمیشہ بلند کرتا رہوں گا۔ انشائ اللہ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں