قائد اعظم ٹرافی، سینٹرل پنجاب کی ٹیم 117 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

جمعہ 22 نومبر 2019 17:06

قائد اعظم ٹرافی، سینٹرل پنجاب کی ٹیم 117 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آٹھ رائونڈ مکمل ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب کی ٹیم 117 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، خیبرپختونخوا دوسرے اور سدرن پنجاب تیسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں، آٹھ رائونڈ مکمل ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب پوائنٹس ٹیبل پر 117 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، سینٹرل پنجاب نے آٹھ میچ کھیل کر تین میں کامیابی حاصل کی جبکہ پانچ میچز ڈرا کھیلے۔

خیبرپختونخوا کی ٹیم 97 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، سدرن پنجاب 91 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، ناردرن 84 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، سندھ 69 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور بلوچستان 68 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں