سید شرافت حسین بخاری اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے

ہفتہ 7 دسمبر 2019 18:51

سید شرافت حسین بخاری اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) سید شرافت حسین بخاری اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ گذشتہ روز اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت سینئر نائب جاوید الرحمان نے کی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری معین الدین گذشتہ ایک سال کی رپورٹ پیش کی اور آئندہ برس میں منعقد ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ گذشتہ ماہ اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویراحمد اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث مستعفی ہوگئے تھے اور ان کی جگہ سید شرافت حسین بخاری کو آئندہ چار سال کے لئے اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ نومنتخب صدر سید شرافت حسین بخاری نے ان صدر کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ہے اور میری کوشش ہوگی کہ تمام ہائوس کو ساتھ لے کر چلوں اور ان کی امیدوں پر پورا اتروں، انہوں نے اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 14 دسمبر کو شام پانچ بجے طلب کرلیا جس میں ایسو سی ایشن کی آئندہ سرگرمیوں اور کیلینڈر کا اعلان کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں