ملک میں عالمی کبڈی کپ سے ثقافتی کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، رانا محمد سرور

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:15

ملک میں عالمی کبڈی کپ سے ثقافتی کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، رانا محمد سرور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں عالمی کبڈی کپ سے ثقافتی کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، انہوں نے کہا کہ ملک کبڈی کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی انٹرنیشنل سطح پر میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔ رانا سرور نے کہا ہے کہ عالمی (سرکل) کبڈی کپ 12 سے 18 جنوری تک لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں دنیا بھر سے ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے، پاکستان عالمی کبڈی کپ کی پہلی بار میزبانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی کبڈی کپ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے چناؤ کے سلسلے میں چار روزہ اوپن ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی میں لیفٹیننٹ کرنل نبیل رانا (پاکستان آرمی)، رائے مسعود احمد (پاکستان واپڈا)، طاہر وحید جٹ (سیکرٹری جنرل پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن)، فریاد علی (پاکستان ائرفورس) اور شہراد حنیف (ایس این جی پی پی ایل) شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں